میونخ کے لیے نماز کے اوقات

جمعہ کی نماز 13:30

سورت 112

Al-Ikhlaas

الإخلاص

4 آیات، مکی · Muhammad Junagarhi

بعد میں ٹھیک وہیں سے پڑھنے کے لیے کسی آیت کے ساتھ بک مارک کا نشان دبائیں۔

فونٹ سائز
  1. بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ

    آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.

  2. ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ

    اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.[1]

    حاشیہ [1] یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔

  3. لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ

    نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.[1]

    حاشیہ [1] یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔

  4. وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ

    اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.[1]

    حاشیہ [1] اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ» (الشورى:11) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لئے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نےکسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے“۔ ( صحيح البخاري تفسير سورة قل هو الله أحد) اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد خداوں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔